سابق ٹیسٹ کرکٹرصادق محمد اور اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ ہوگیا

سابق ٹیسٹ کرکٹرصادق محمد اور اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ ہوگیا

  

کراچی(آئی این پی)سابق ٹیسٹ کرکٹرصادق محمد اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ ہوگیا۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد اور ان کی اہلیہ کا گھر پر ہی کورونا ٹیسٹ ہوگئے،کرکٹر صادق محمد نے وزیراعلیٰ کاشکریہ ادا کیا، صادق محمد نے اپنے وڈیو پیغام میں کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے گھر میں ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی تھی جس کے بعد میڈیا پر خبر آنے کے بعد وزیراعلیٰ نے صادق محمد کی درخواست پران کا کورونا ٹیسٹ گھر پر ہی کرانے کی ہدایت جاری کی تھی۔وزیراعلیٰ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی اورکہاکہ آپ ہمارا اثاثہ ہیں، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق محمد صادق اور انکی اہلیہ کے ٹیسٹ لے لے گئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -