جرمن فٹبال فیڈریشن کا 9 مئی سے لیگ شروع کرنے کا اعلان

جرمن فٹبال فیڈریشن کا 9 مئی سے لیگ شروع کرنے کا اعلان

  

فرینکفرٹ(آئی این پی) جرمن فٹبال فیڈریشن نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران جرمن فٹبال لیگ 9 مئی سے شروع کرنیکا اعلان کر دیا۔جرمن فیڈریشن کا کہنا ہے کہ تمام میچز بغیر تماشائیوں کے ہوں گے اور میچز سے پہلے کھلاڑیوں کے کورونا کے ٹیسٹ ہوں گے۔جرمن فیڈریشن کے مطابق میچزکا انعقادجرمن حکومت کی اجازت سیمشروط ہے اور کورونا کی کنٹرول صورتحال کیباعث اجازت ملنے کا امکان ہے۔میچز کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور چند شرائط تیار کی گئی ہیں جس کے تحت ہر پلیئر اپنی کٹ خود دھوئے گا اور ہر میچ میں کھلاڑیوں سمیت صرف 322 افراد کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

اسٹیڈیم میں موجود افراد فیس ماسک پہنیں گے جب کہ پریس کانفرنس بغیر افراد کے ورچوئل ہوگی۔اسی طرح اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت تمام افراد کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا، کھلاڑی میچ سے قل آپس میں مصافحہ نہیں کریں گے اور فوٹو کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -