کورونا وباء: یورپی ایتھلیکٹس چیمپئن شپ 2سال کیلئے ملتوی

    کورونا وباء: یورپی ایتھلیکٹس چیمپئن شپ 2سال کیلئے ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس (آئی این پی) کرونا وائرس کے باعث ایک ایونٹ منسوخ ہو گیا، پیرس میں ہونے والی یورپی ایتھلیکٹس چیمپئن شپ دو سال کیلئے ملتوی کردی گئی۔یورپی ایتھلیکٹس کمیٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مشکل وقت ہے، اس لئے ایونٹ کا انعقاد نہیں ہو سکتا ہے، میگا ایونٹ کو سال 2022 تک منسوخ کیا جاتا ہے۔پیرس میں یورپی ایتھلیکٹس چیمپئن شپ اس سال 25 اگست کو شروع ہونی تھی۔ ایونٹ کے نہ ہونے پر کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس میگاایونٹ کے لئے بھرپور تیاری کی ہوئی تھی ایونٹ نہ ہونے کا بہت افسوس ہے۔