ٹائم ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ میں ویٹرنری یونیورسٹی سرفہرست
لاہور(کامرس ڈیسک) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر نے 2020 ٹا ئمز ہا ئیر ایجو کیشن یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ میں پاکستان بھر کی جامعات میں ٹاپ پوزیشن حا صل کرلی ہے۔ ویٹر نری یو نیورسٹی نے یہ پوزیشن اقوم متحدہ کے پائیدار ترقیا تی اہداف حاصل کرنے میں نمایاں کارکردگی کی وجہ سے حاصل کی۔ اس رینکنگ میں دنیا بھر کے 85 ملکو ں کی 766 جا معات میں سے ویٹر نری یو نیورسٹی 101-200 پو زیشن پر ہے۔ پاکستان کی23 پبلک و پرا ئیو یٹ سیکٹر ز کی جامعات اس رینکنگ میں شامل ہیں جن میں ویٹر نری یو نیورسٹی ٹا پ پو زیشن پر ہے۔اُس مو قع پر وا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے کہا کہ یونیورسٹی کی ٹا ئمز ہا ئیر ایجو کیشن یونیورسٹی امپیکٹ رینکنگ تمام فکلٹی اور سٹاف کی اجتما عی کا وشو ں کی بدو لت ہے انہوں نے فکلٹی، طلبہ اور سٹیک ہو لڈرز کو مبار کبا د پیش کی۔اُ نہو ں نے ڈائر یکٹرکو الٹی انہا نسمنٹ سیل ڈاکٹر داور حمید مغل کی گرا ں قدر خد ما ت کو سرا ہا۔اُ نہو ں نے اُمید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی و یٹر نر ی یو نیو ر سٹی اپنا اعلی تعلیمی معیا ر و تحقیق اسی طر ح بر قرا ر رکھے گی۔ وزیر برا ئے لا ئیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہا در دریشک اور سیکرٹری لا ئیو سٹا ک پنجاب احسن وحید نے بھی یونیورسٹی کی پرفارمنس اور ٹاپ پوزیشن کو سرا ہا۔