داتا دربار میں صفائی آپریشن

داتا دربار میں صفائی آپریشن

  

لاہور(جنرل رپورٹر)چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چوہدری کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے داتا دربار کے اندرونی اور بیرونی حصے سمیت اطراف میں ڈس انفیکٹنٹ سے خصوصی دھلائی کی گئی ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کی دو مسٹ مشینوں نے اس خصوصی صفائی آپریشن میں حصہ لیا۔

لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی کی جانب سے کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے شہر میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کے ساتھ ساتھ شہر بھر کی بیشتر سڑکوں، فٹ پاتھوں، ہسپتالوں، بس سٹاپس کی روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفیکٹنٹ سے خصوصی دھلائی کی جارہی ہے۔چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ان مشکل ترین حالات میں محکمے کے ورکرز کی ان تھک محنت اور کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ محکمہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل پیرا ہو کر کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ اور پھیلاؤ میں فرنٹ لائن پر ڈٹ کر اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ چئرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہریوں کو گھر وں میں رہنے، غیر ضروری باہر نا نکلنے اور شہر میں صفائی قائم رکھنے کی اپیل کی گئی۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے شہر میں صفائی اور کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں وہیں شہریوں سے بھی التماس ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ ہر گز مت پھینکیں بلکہ نصب کردہ کوڑے دانوں کا استعمال کریں اور صفائی سے متعلق اپنی شکایات کو ہماری ہیلپ لائن1139پر درج کرائیں یا موبائل ایپلیکین کلین لاہور کا استعما ل کریں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -