31احساس سنٹرز سے3010شہریوں کو 3کروڑ73لاکھ تقسیم
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے احساس کفالت سنٹرز پر رقم ادائیگی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ گذشتہ روز 31 سنٹرز سے 3010 افراد کو 12 ہزار فی کس کے حساب سے3 کروڑ، 73 لاکھ 55 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تیرہ دنوں میں مجموعی طور پر 110804 افراد کو 1 ارب 35 کروڑ 22 لاکھ 6 ہزار روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 31 سنٹرز اور ان کے 145 کیش کاؤنٹرز پر بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں اورتمام سنٹرز پر کورونا کے حوالے سے انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے ساتھ 8171 سے مسیج آنے والوں کو بھی رقم کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔