رمضان میں لاک ڈاؤن متاثرین کا خیال رکھنا ہو گا،اشرف بھٹی

رمضان میں لاک ڈاؤن متاثرین کا خیال رکھنا ہو گا،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آج سے ماہ رمضان کا آغاز ہو گیا ہے ہم سب کو چاہئے کہ ہم اپنے آس پاس رہنے والے لوگوں کا بھی خاص خیال رکھیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے جو لوگ بے روز گار ہوئے ہیں ان کے گھروں کے چولہوں کو کسی بھی قیمت پر ٹھنڈا نہ ہونے دیں ہم سب کو چاہئے کہ خاموشی کے ساتھ ایسے لوگوں کی رات کے اندھیرے میں جا کر مدد کریں جو کہ کسی کے بھی آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں سندھ حکومت نے ایک بہترین کام سر انجام دیا ہے۔

اور سندھ حکومت رات کے وقت لوگوں کت گھروں میں جا کر ا ن کو راشن پہنچا رہی ہے پنجاب میں بھی اس فارمولے کو اپنانے کی ضرورت ہے