امت مسلمہ کرونا سے نجات کیلئے دعا کرے،صدام اطہر

امت مسلمہ کرونا سے نجات کیلئے دعا کرے،صدام اطہر

  

لاہور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات صدام اطہر خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک بڑی رحمتوں، برکتوں اور فضیلتوں والا مہینہ ہے۔ اس کے پہلے عشر ے کو رحمت، دوسر ے کو مغفرت اور تیسرے کو بخشش والا عشرہ کہا گیا ہے۔ تیسرے عشرے میں ایک رات لیل القدر کی رات جو کہ بہت ہی بابرکت اور خیر کی رات ہے۔

شب قدر میں زیادہ سے زیادہ برکتیں اور سعادت سمیٹیں انہوں نے مزید کہا کہ اس مبارک مہینے مسلمان اپنے گناہوں کی معافی مانگیں،پوری عالم انسانیت کی بہتری اور کرونا وائرس سے نجات کے لئے دعا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -