آئی جی،چیف سیکرٹری نہیں کپتان کی تبدیلی کا وقت ہے،عظمیٰ بخاری

آئی جی،چیف سیکرٹری نہیں کپتان کی تبدیلی کا وقت ہے،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیازی صاحب آئی جی اور چیف سیکرٹری کی تبدیلی کی بجائے کپتان اور نائب کپتان کی تبدیلی کا وقت ہے۔عمران خان نے پنجاب کے آئی جیز اور چیف سیکرٹریز کی ہر ماہ تبدیلی اپنا پسندیدہ مشغلہ بنالیا ہے۔پنجاب کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز ایسے تبدیل ہورہے ہیں۔ جیسے صوبے کے وزیر اطلاعات تبدیل ہوتے ہیں۔

عمران نیازی نے اٹھارہ ماہ میں پانچ آئی جیز اور چار چیف سیکرٹریز تبدیل کردیے ہیں۔پنجاب میں محکموں کے سیکرٹریز کی تبدیلی کی رفتار اس سے بھی تیز ہے۔بار بار افسران کی تبدیلی سے پولیس اور بیوروکریسی میں بے چینی پائی جارہی ہے۔پنجاب کوروناتیزی سے پھیل رہا ہے اورحکومت افسران کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔معاشی ماہرین ایک ماہ بعد صوبے میں بحرانی کیفیت کے اشارے دے رہے ہیں۔نیازی صاحب عثمان بزدار کی نااہلی کو چھپانے کیلئے کس کس افسر اور وزیر کی قربانی دینگے؟وزراء اور افسران کی تبدیلی سے عثمان بزدار کی نالائقی اور نا اہلی نہیں چھپ سکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -