اراضی ریکارڈ سنٹر ز پر سائلین کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات

اراضی ریکارڈ سنٹر ز پر سائلین کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(اپنے نمائندے سے(پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے عوام کی سہولت کے پیش نظر اراضی ریکارڈ سنٹرز سے ضروری خدمات کی بحالی پر ہیلپ لائن کے پہلے دن سائلین کی جانب سے کم و بیش 650 فرد برائے بیع اور 450 انتقال کے لئے بکنگ کرائی گئی۔معظم اقبال سپرا ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے کی ہدایات اور حکومتی احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے، کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اراضی ریکارڈ سنٹرز پر عملہ کی جانب سے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کئے گئے۔سائلین کو متعین کردہ وقت پر سنٹر میں داخلہ اور ان کے مابین مناسب فاصلہ یقینی بنایا گیا،سائلین کے داخل ہونے سے قبل سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کئے جاتے ہیں اور ان کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔