وزیر اعظم کرپشن میں ملوث وزراء کو فارغ کریں،جاوید اقبال بٹ
لاہور (سٹی رپورٹر) چیئرمین جنرل راحیل شریف لورز فورم پاکستان جاوید اقبال بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اگر واقعی پاکستان سے کرپشن،لوٹ ماراور ذخیرہ اندوزی ختم کرنی ہے تو سب سے پہلے اپنے ساتھ بیٹھے لوگوں کو کابینہ سے فارغ کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر حکومت کا حصہ رہنے والے کبھی بھی کسی کے وفادار نہیں ہو سکتے ہیں۔
،یہ لو گ اپنے پیٹ بھرنے کے لئے لوٹے بن کر اقتدار میں آتے ہیں۔
اور پاکستان کی عوام سے ظلم و زیادتی کرتے ہیں۔