مزدوروں کیلئے 12کروڑ 4لاکھ روپے کے فنڈز جاری
لاہور ا(لیڈی رپورٹر)ضلعی زکوٰۃ کمیٹی لاہور نے لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں اور مزدوروں کیلئے 12کروڑ 4لاکھ روپے کے فنڈزجاری کر دیئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر لاہورعلی حیدر کاہلوں نے اس حوالے سے بتایاکہ وزیر زکوٰۃ شوکت علی لالیکا، سیکرٹری عالمگیر احمد خان اور ایڈمنسٹریٹر محمد اسلم رامے کی خصوصی ہدایات پر ضلع لاہور کے 13385مستحق دیہاڑی داروں کیلئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ فنڈز سپیشل گزارہ الاؤنس کی مد میں 9ہزار روپے فی کس کے حساب سے جاری کئے گئے ہیں۔
اور مستحقین کو ادائیگی بذریعہ ٹیلی نار ایزی پیسہ کی جا رہی ہے۔