مسلمان رمضان میں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں،ملک اسحاق

مسلمان رمضان میں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں،ملک اسحاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) سینئر تاجر راہنماء برانڈرتھ روڈ ملک اسحاق نے کہا ہے کہ رمضان رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔تمام مسلمان اس ماہ مبارک میں کثیر عبادات کرکے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔رمضان المبارک کے مقد س مہینے میں جو رحمتوں اور برکتوں والا ہے اس مبارک مہینے میں ہر شخص کی یہ بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنا زیادہ وقت عبادات، صدقات، خیرات کرتا رہے۔

جبکہ صاحب ثروت لوگ اپنی حیثیت کے مطابق افطار پارٹی کا ہتمام بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کے مہینے میں تمام مسلمان اللہ کے حضورکرونا وائرس سے نجات کے لئے دعا کریں،ماہ رمضان میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کریں۔