کرونا کے خاتمے کیلئے فجر کی نماز میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں، علما

کرونا کے خاتمے کیلئے فجر کی نماز میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں، علما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سکیرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولاناحافظ محمداشرف گجر، مولانا خالدمحمودنے عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمدکی مبارک باد دی ہے اور تمام ائممہ اور علماء سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس وبا کے خاتمے کے لیے فجر کی نماز میں قنوت نازلہ کا اہتمام کیا جائے۔
اور ملکی سلامتی کے لیے اس ماہ مقدس میں بھر پور دعا کی جائے۔علماء نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے سید لانبیاء جانِ رحمتﷺنے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! تحقیق ایک عظمت اور برکت والا مہینہ سایہ فگن ہورہا ہے، اس میں ایک رات ہے جو ہزاروں مہینوں سے افضل ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کے روزوں کوفرض فرمایا ہے، اور اس کی راتوں کو قیام کرنا،عبادت کرنا باعث اجر وثواب ہے، اس مہینے میں جو ایک نیکی کرے گا، اسے عام مہینوں میں فرض اداکرنے جتنا اجر وثواب عطا کیا جائیگا اور جو اس مہینے میں ایک فرض ادا کریگا اسے عام مہینوں میں ستر فرض اداکرنے جتنا اجروثواب عطا کیا جائیگا، یہ مہینہ صبر کا مہینہ ہے، اور صبر کی جزاء جنت ہے، یہ مہینہ ایک دوسرے کیساتھ ہمدردی کرنے کا مہینہ ہے، اس مہینہ میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے، اس مہینہ میں جو روزہ دار کو افطار کروائیگا اس کی بخشش اور آگ سے نجات کا سماں ہو جائیگا اورجتنا ثواب روزے دار کو مل رہا ہے اتنا ہی ثواب روزہ افطار کروانے والے کو بھی عطا کیا جائیگا