زیراعظم عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں،عزیز الرحمن چن

زیراعظم عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ عوام خود ہی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تراغیب پر عملدرآمد کریں اور د رمضان میں گھر پر رہ کر عبادات کریں اور اللہ کے حضور اس وباء سے حفاظت کی دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے حکومتی نااہلی کا پول کھول دیا ہے حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کر سکی۔
رمضان پیکج سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اپوزیشن جماعتوں کو بلیک میلنگ سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے عمران خان کی حکومت عملی طور پر ناکام ہو گئی حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس کرنا ہو گا، صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا۔