سنجیدہ طبقات کا بیڈ گورننس پر اظہار تشویش بجا ہے،جمیل گوندل

سنجیدہ طبقات کا بیڈ گورننس پر اظہار تشویش بجا ہے،جمیل گوندل

  

لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ کروناسے بچاؤ کیلئے پاکستان میں وحدانیت اور مرکزیت ناگزیر ہے۔سنجیدہ طبقات کے تحفظات درست ہیں،ان کا وفاق سمیت صوبوں میں بدترین بیڈگورننس پراظہارتشویش بجاہے۔ اہل علم ودانش کے مفیدمشوروں سے جہاں حکمران مستفیدہوسکتے ہیں وہاں یقیناعوام کوبھی ریلیف پہنچایاجاسکتا ہے۔

 ۔اگرآئندہ بھی چاروں صوبوں کارخ مشرق،مغرب،شمال اورجنوب کی طرف رہا توصورتحال مزید بدتر ہوجائے گی۔خدارا حکمران عوام کی جان پررحم کریں کیونکہ ریاست ان کی مجرمانہ غفلت کی متحمل نہیں ہوسکتی۔صوبوں کی خودمختاری سے انکار نہیں مگروزرائے اعلیٰ کی خودسری ناقابل فہم اورناقابل برداشت ہے۔کرونا وبا کیخلاف وفاق اورصوبوں کے اقدامات میں تضادات ہیں۔حکمرانوں کاایک دوسرے کے ساتھ ایسا منفی اورانتہاپسندانہ رویہ کیوں ہے۔اپنے ایک بیان میں محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ وفاق اورصوبوں کے درمیان نفاق کی فضا کروناوبا کیلئے انتہائی موافق اورسازگار ہے۔جوریاست کرونا کی صورت میں انتہائی موذی وبا سے نبردآزما ہووہاں حکمران باہمی رنجش اور عداوت فراموش اورباہمی مشاورت کئے بغیر کامیابی نہیں سمیٹ سکتے۔انہوں نے کہا کہ تعجب ہے کروناوبا سے ہونیوالی اموات کے باوجود وزیراعظم اوروزرائے اعلیٰ سنجیدہ اوران کے رویے تبدیل نہیں ہورہے۔کیا کرونا سے درپیش خطرات چاروں صوبوں کیلئے مختلف ہیں،اگرسب کاخطرہ ایک سا ہے تو ایس اوپیزاورفیصلے مختلف کیوں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران ایک دوسرے کاوجود برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں توعوام ان کی عزت اوررٹ تسلیم کس طرح کرسکتے ہیں۔ اقتدار کے ایوانوں میں بدعنوانی،بدزبانی اوربدانتظامی کادور دورہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -