پنجاب جلد 10ہزار کرونا ٹیسٹ کرنے کی استعداد حاصل کرلے گا،مومنہ
لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب جلد روزانہ 10ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی استعدادحاصل کرلے گا- سماجی دوری تحفظ کی ضامن ہے -کورونا کی وجہ سے آنے والی تبدیلیوں پر پوری نظر ہے-پھیلاؤروکنے کے لئے گھروں میں رہنا بہت ضروری ہے، آنے والے وقت میں شہریوں کو مزید احتیاط کی ضرورت ہے-
سماجی فاصلے برقرار رکھنے سے کورونا سے تحفظ یقینی بنایا جاسکتاہے-عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے-کورونا کے ساتھ ساتھ خراب معاشی حالات سے بھی لڑنا ہے- انصاف امداد پروگرام کا تیسرا مرحلہ جلد شروع ہورہاہے-کورونا کے خدشات کامسلسل جائزہ لے کر عوامی مفاد میں فیصلے کررہے ہیں -وزیراعظم عمران خان نے حالات کے پیش نظر بہترین پالیسی اپنائی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو کورونا سے بچانا ہماری حکمت عملی کا محور ہے-حکومت پنجاب نے سب سے پہلے کورونا کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کاآغاز کیا- انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں قرنطینہ، آئسولیشن سنٹرز، فیلڈ ہسپتال قائم کئے جا چکے ہیں -کورونا کے مریضوں سے سماجی تعلقات رکھنے والے افرادکو بھی چیک کیا جا رہاہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ نیک نیتی سے دن رات محنت کر رہے ہیں،کورونا پر جلد قابو پا لیں گے - حکومت پنجاب کورونا کے خلاف جنگ میں دیگر صوبوں سے تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہے