تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے یوم توبہ استغفار منایا

  تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے یوم توبہ استغفار منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر) حکومت پاکستان کی کال پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام یوم توبہ استغفار و رحمت کے طور پرمنایا گیا۔اس سلسلے میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، قصور، جہلم، خانیوال، جہانیاں، سرگودھا، ساہیوال، وہاڑی، ملتان، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، آزاد کشمیر، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں اور قصبوں میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل سے وابستگان نے حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے نماز جمعتہ المبارک گھروں میں ادا کی۔

اوراللہ رب العزت کے حضور توبہ استغفار کرتے ہوئے نبی آخزالزماں حضور نبی کریم ؐ کی بارگاہ میں درودوسلام کے نذرانے کے پیش کئے۔اس کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کے خاتمے اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی ترجمان کے مطابق تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی ترجمان کے مطابق کرونا وائرس کے خاتمے اور ملکی سلامتی کیلئے مرکزی اور خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ آستانہ عالیہ محمدیہ، صدیقیہ، چادریہ، لاثانیہ پر کیا گیا۔ جہاں تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیراور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی کی سربراہی میں نبی آخرالزماں حضور نبی کریم ؐ کی بارگاہ میں درودوسلام کے نذرانے پیش کئے گئے اور کروناوائرس کے خاتمے اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔