حکومت کروناکی روک تھام کیلئے کوشاں ہے،نصر اللہ رانجھا

حکومت کروناکی روک تھام کیلئے کوشاں ہے،نصر اللہ رانجھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے مشترکہ آپریشن کیا۔گلبرگ میں کارروائیاں کی گئیں،گلبرگ میں سیلون کھلا ہونے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔

،مراکش سیلون ایس اپی اے اور مساج سنٹر کھلا پایا گیا۔ سیکشن144 کی خلاف ورزی کرنے پر مراکش سیلون اور مساج سنٹر کو سیل کر دیا اورمینجر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکشن144 پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔