حکومت کرونا کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھارہی ہے،سعدیہ سہیل

حکومت کرونا کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھارہی ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے احساس پروگرام کے ذریعے غریب اور مستحق افراد کی امداد کی جا رہی ہے ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج حکومت کی طرف سے خوش آئند اقدام ہے جس سے غریب، پسماندہ، تنخواہ و اجرت دار طبقے کی مشکلات کم ہوں گی۔ ریلیف پیکج کے تحت اڑھائی ارب رمضان المبارک کے لئے منظور کیا کورونا اور رمضان کے پیش نظر عوام الناس کو کم قیمت پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -