پولی کلینک سندر روڈ میں دستک اور دعوت اسلامی کا بلڈ کیمپ

پولی کلینک سندر روڈ میں دستک اور دعوت اسلامی کا بلڈ کیمپ

  

چوہنگ (نامہ نگار) پولی کلینک سندر روڈ میں دستک بلڈ ڈونرز سوسائٹی اور دعوت اسلامی کے زیراہتمام بلڈ کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں تھیلسیمیا کے مریضوں کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں خون کے عطیات جمع کئے گئے۔ اس بلڈ کیمپ میں دستک بلڈ ڈونرز کے ممبران کی کال پرتحصیل رائیونڈ کے نوجوانوں نے بھر پورحصہ لیا۔ دستک بلڈ ڈونرز کے ممبران اور دعوت اسلامی بھائیوں نے میڈیا سے بات کرتے ھوئے کہا کہ اس بلڈ کیمپ میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے سندس فاؤنڈیشن کو خون کی فراہمی کیلئے کوشش کرنے اور بلڈ کیمپ کو کامیاب بنانے کیلئے رائیونڈ ادبی فورم کے روح رواں میاں جمیل احمد، شمشاد علی بھٹی صدر سول سوسائٹی الائنس تحصیل رائیونڈ، سر یاسر ، صلاح الدین نور، شیخ اسامہ علی،محمد منیب قریشی،ملک مبشر احمد و دیگر ممبران نے اہم کردار ادا کیا ہے، ممبران دستک بلڈڈونرز سوسائٹی نے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کیا۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے جمع کروائے گئے خون کے عطیات نیکی کے عمل کا حصہ ہیں۔

اس عمل کو نوجوانوں کی کوشش سے آئیندہ بھی جاری وساری رہنا چاہئیے۔ تاکہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کے ساتھ ساتھ دیگر ضرورت مند افراد بھی نیکی کے اس عمل سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -