رجسٹریشن برانچوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے،عوامی مطالبہ

رجسٹریشن برانچوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے،عوامی مطالبہ

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) روزنامہ پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے دوران شہریوں کی کثیر تعداد جس میں عثمان احمد، تنویر شیخ، اسد خان، وقار احمد، رحمان علی، سبط اعوان، حمزہ احمداور ذیشان علی نے آگاہ کیا کہ وزیراعظم کی جانب سے کنسٹرکشن انڈسٹری کو جو ریلیف دیا گیا ہے وہ قابل تعریف اور احسن اقدام ہے مگر اس وقت کورونا جیسی انتہائی خطر ناک وباء کی موجودگی میں جو ڈر اور خوف کی صف قائم ہو چکی ہے اس کے پیش نظر ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ رجسٹریشن برانچوں کو فوری طورپر کچہریوں سے باہر نکال کر ٹاؤنز کے دفاتروں میں ضم کیا جائے یاکسی سرکاری ادارے میں منتقل کرتے ہوئے ون ونڈو سسٹم رائج کیا جائے۔ صوبائی دارالحکومت میں سینکڑوں ڈیلرز، اشٹام سیلرز، ڈویلپرز اور انوسٹرز نے ڈپٹی کمشنر لاہور اور کمشنر لاہور سمیت سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب سے بھی یہی مطالبہ کیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -