کینٹ ویلفیئر سوسائٹی کا سپرے کرانے پر کنٹونمنٹ بورڈ کو خراج تحسین
لاہور(پ ر)کینٹ ویلفیئر سوسائٹی کے رہنما رضی خان اور ملک حق نواز نے اہل علاقہ کی جانب سے ایک بیان میں اسٹیشن کمانڈر کی خصوصی ہدایت پر سی ای او لاہور کینٹ اور ان کی ٹیم چیف پبلک ہیلتھ آفیسر کا صدر بازار کے محلوں اور گلیوں میں کرونا کی روک تھام کیلئے سپرے اور سڑکوں کی دھلائی پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی امید کی ہے۔