ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کیس میں ملوث فرحان چیمہ اور سلیم اشتیاق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 مئی تک توسیع کردی،گزشتہ روز ملزموں کوکرونا وائرس کے باعث پیش نہیں کیا گیا۔

،عدالت نے نیب سے ریفرنس سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے،گزشتہ روزنیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے،نیب کی جانب سے ملزم فرحان چیمہ پر بنیادی طور پر عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے خطیر رقوم لوٹنے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -