جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، ملزم کے ریمانڈ 7 مئی تک توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کیمالک شاہ زیب حسین کے خلاف کیس کی سماعت کی، عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ 7 مئی تک توسیع کرتے ہوئے نیب پراسکیوٹر سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے،نیب کا موقف ہے کہ ملزم نے علامہ اقبال ٹاؤن کے نام پر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا