عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح،آئی جی پنجاب

عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح،آئی جی پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ یہ ایک چیلنجنگ مہینہ ہے جس میں جہاں ملک و قوم کو کرونا بحران کا سامنا ہے وہیں رمضان المبارک میں پولیس فورس مذہبی مقامات کی سیکیورٹی کے فرائض بھی سر انجام دے رہی ہے اس کے باوجود عوام کی جان و مال کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

چنانچہ صوبہ کے تمام اضلاع میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے اور ڈکیتی، قتل،اغوا ء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح کورونا بحران میں پولیس نے دل سے کام کیا ہے اسی جذبے کو روٹین ورکنگ میں شفٹ کرنا ضروری ہے اور یہی وقت ہے کہ اگر ہم نے عوام کے دل میں گھر بنا لیا تو پھر جرائم کا خاتمہ نہایت آسان ہو جائے گا کیونکہ صرف اور صر ف پولیس اور عوام کے تعاون سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ دوران رمضان جرائم کی روک تھام اور حساس دینی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کیلئے سمارٹ پٹرولنگ پلان کے تحت پولیس کے خصوصی پٹرولنگ اسکواڈز تشکیل دئیے جائیں جبکہ ڈولفن اور پیرو کی پٹرولنگ ٹیموں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت،نارووال،ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ناصر سیال،ڈی پی اوچکوال محمد بن اشرف، میانوالی، بھکر،ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار،ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین اور ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کے ڈی پی اوز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں کارکردگی کی رفتار مزید بڑھاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کی جبکہ اٹک، جہلم، بہاولپور اور راجن پور کے ضلعی افسران کو کارکردگی مزیدبہتر کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے مزیدکہا کہ راولپنڈی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے خصوصی حکمت عملی اور ڈیکوائے آپریشن جاری رکھا جائے تاکہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے تعاقب کو مزید تیز کیا جائے تاکہ انکی کاروائیوں میں مزید کمی لائی جاسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ رمضان کے آخری عشرے میں جرائم کی شرح میں اضافے کے پیش نظر جامع حکمت عملی کے تحت پلاننگ اور کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی کمین گاہوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں تاکہ عوام کی جان ومال کے دشمن پیشہ ور مجرما ن کوقانون کی گرفت میں لانے کاعمل مزید تیز ہوسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ دوران رمضان اے کیٹیگری مساجد، امام بارگاہوں، اقلیتی عبادت گاہوں سمیت حساس مقامات کی سیکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کیلئے آر پی اوز اور ڈی پی اوز خود روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں نکلیں اور ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو فرائض منصبی کی ادائیگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بریف بھی کریں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جرائم کنٹرول اور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری میں ناکامی پر سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ پوسٹنگ نہ

مزید :

علاقائی -