ہربنس پورہ، کاہنہ، ستوکتلہ اور دیگر علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں

ہربنس پورہ، کاہنہ، ستوکتلہ اور دیگر علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ہربنس پورہ علاقہ میں ڈاکوؤں نے شاہ زیب کے گھر سے4لاکھ77ہزار کی نقد ی، زیورات اور دیگر سامان،ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے حامد کے گھر سے 3لاکھ25ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ کاہنہ میں گھر سے2لاکھ 90ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، سمن آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مصدق کے گھر سے1لاکھ 20ہز ار کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔گارڈن ٹاؤن، شمالی چھاؤنی سے گاڑیاں،رنگ محل،نیو انارکلی، نصیر آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -