بہو پر تشدد، ریٹائرڈ بیوروکریٹ دوست محمد اور2 بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر) ریس کورس پولیس نے اپنی بہو پر بہیمانہ تشدد اور مارپیٹ کے الزام میں ریٹائرڈ بیوروکریٹ دوست محمد خان اور اس کے دو بیٹوں بلال اور سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے مقدمے کی مدعیہ نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرا نام سائرہ فاطمہ سدزوئی ہے اور وہ جی او آر۔ون نزد ریس کورس پارک 13 ڈین پور روڈ کے رہائشی بلال محمد خان کی بیوی ہے پونے دو سال قبل اس کی اس سے شادی ہوئی تھی یہ لوگ نہایت ہی لالچی ہیں یہ اکثر بیشتر میرے والدین سے مختلف اشیاء کا تقاضہ کرتے ہیں مجھے کئی کئی دن کمرے میں قید کر دیاجاتا ہے اور مارا پیٹا جا تا ہے میرے والدین کو مجھ سے ملنے نہیں دیا جاتا اور مجھے بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی مجھ پر ذہنی اور جسمانی تشدد بڑھا دیا گیا ہے۔ تمام معاملے میں میرے شوہر بلال محمد خان میرے دیور سلمان محمد خان میرے سر دوست محمد خان اور میری ساس شیری دوست شامل ہیں۔
مارپیٹ کے دوران میری ساس ہمیشہ کہتی ہیں کہ اسے اور مارو طلائی زیورات سمیت میرا تمام سامان مجھ سے چھین لیا گیا ہے اور مجھے قیمتی تحفے تحائف لانے کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں اور زبردستی وصول بھی کرتے ہیں۔