کیمپ جیل کے7قیدیوں کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا

کیمپ جیل کے7قیدیوں کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) کیمپ جیل لاہور سے کرونا وائرس کے بادل ٹلنے لگے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے جن تصدیق شدہ سات مریضوں کے نمونہ جات کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے تھے ان کی رپورٹس بھی منفی آ گئی ہیں جبکہ اس وقت کیمپ جیل میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد چار رہ گئی ہے۔ جن کے نمونہ جات بھی تیسرے کرونا ٹیسٹ کے لئے لیبارٹریز میں بھیج دیئے گئے ہیں۔

جن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ کیمپ جیل میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 55 تھی جن میں سے 55 قیدی صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -