ٹریفک پلان جاری

ٹریفک پلان جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا، ٹریفک پلان کے مطابق 11 ڈی ایس پیز، 140 انسپکٹرز اور 02 ہزار سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے، ایمرجنسی اسکواڈز بھی تشکیل دے دئیے گئے جبکہ 24 فوک لفٹرز اور 03 بریک ڈاؤنز فرائض سرانجام دیں گے، اہم شاہراہوں پر واقعہ سو سے زائد مساجد کے باہر ٹریفک اہلکار تعینات کر دئیے گئے، سید حماد عابد نے وارڈنز کی سیکنڈ شفٹ میں نفری کو بڑھا دیا گیا، افطار کے وقت تمام سرکل افسران مصروف شاہراہوں پر اپنی پٹرولنگ جاری رکھیں گے۔

، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ وارڈنز کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر افطاری مہیا کی جائے گی، افطار کے وقت کوئی بھی وارڈن اپنا ڈیوٹی پوائنٹ چھوڑ کر نہیں جائے گا،سپاہ کی حوصلہ افزائی کیلئے سینئر ٹریفک افسران بھی چوکوں میں افطاری کریں گے، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ کام شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے،جبکہ جزوی لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی پر کارروائی جاری رکھی جائے گی،

مزید :

علاقائی -