چھوٹے فنکار کرونا کی وجہ سے شدید مالی مسائل کا شکار

چھوٹے فنکار کرونا کی وجہ سے شدید مالی مسائل کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے چھوٹے فنکار کرونا کی وجہ سے شدید مالی مسائل کا شکار ہیں اور ان کے لئے زندگی بسر کرنا مشکل ہوگیا ہے ایسے وقت میں ان کی کوئی مالی اامداد نہیں کی جارہی اور ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہورہا ہے سینکڑوں کی تعداد میں کام کرنے والے چھوٹے فنکار اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ٹیکنیشین سمیت دیگر عملہ اس مشکل کا شکار ہے ان کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں حالات کب ٹھیک ہوں گے اور ہم اس طرح سے بیکار بیٹھنے پرمجبور ہوں گے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ایک طرف تو امداد دینے کے بلند و بانگ دعوے کئے جارہے ہیں اور دوسری طرف ابھی تک ہمیں تو حکومت کی جانب سے کچھ نہیں ملا ہم پر توجہ دی جائے۔

مزید :

کلچر -