کامیڈی کنگ منور ظریف کی44ویں برسی29اپریل کو منائی جائیگی

  کامیڈی کنگ منور ظریف کی44ویں برسی29اپریل کو منائی جائیگی

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے کامیڈی کنگ منور ظریف کی44ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی۔منور ظریف 2فروری 1940ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے وہ معروف کامیڈین ظریف کے بھائی تھے۔منور ظریف نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم ”ہتھ جوڑی“ سے کیا اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور منور ظریف کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا انہوں نے اپنے 16سالہ فلمی کیریئر میں تین سو سے زائد فلموں میں بطور اداکار،صدا کار،ہیر اور کامیڈین کے کردار ادا کرکے پاکستانی فلمی تاریخ میں انمٹ نقوش رقم کئے اور آج اتنے سال گزر جانے کے باوجود بھی شائقین ان کی لازوال اداکاری کو نہیں بھول سکے انہوں نے پوری دنیا میں اپنی شاندار اداکاری سے پاکستان کانام روشن کیا ان کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی۔

مزید :

کلچر -