سوشل میڈیا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے میں سرگرم

سوشل میڈیا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے میں سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متعدد ادارے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے میں سرگرم ہیں۔اسی سلسلے میں پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے ایک مختصر فلم ریلیز کی ہے۔مختصر فلم‘کال ٹو ایکشن’میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کا پیغام دیا گیا ہے کہ احتیاط کرو اور جیتے رہو۔اس فلم کا دورانیہ 2 منٹ 45 سیکنڈز کا ہے جس کی ڈائریکشن فیصل قریشی کی جانب سے کی گئی ہے۔فلم میں انڈسٹری کے متعدد فنکار موجود ہیں جن میں مایا علی، حمزہ علی عباسی، عائشہ عمر، ہمایوں سعید، زارا نور عباس، ریما خان، شہریار منور، علی رحمان، اقرا ء عزیز اور دیگر بھی شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ جب سے کرونا وائرس پاکستان میں آیا ہے تب سے شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ویڈیو پیغامات کے ذریعے عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کررہے ہیں اور یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے کہ ہم اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں اور اس سے عوام میں بہت زیادہ شعور پیدا ہوگا اور اس سے مستقبل میں وائرس کے حوالے سے بہتری آئے گی اور اداکاروں کی جانب سے اس اقدام کی سب ہی تعریف کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -