اداکارسہیل سمیر کو پھر چانس مل گیا،فلم ”چاند چہر ہ“زیر تکمیل

  اداکارسہیل سمیر کو پھر چانس مل گیا،فلم ”چاند چہر ہ“زیر تکمیل

  

لاہور (فلم رپورٹر)ماڈل اوراداکار سہیل سمیر کئی فلموں میں ناکامی کے بعد ایک بار پھر فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ ان کو حسن عسکری کی ہدایات میں بنائی جانے والی فلم چاند چہرہ میں کاسٹ کیا گیا ہے،جس کی عکس بندی جاری ہے،ان کے ساتھ مرکزی کردار کیلئے ہیروئن ماہی خان کا انتخاب کیاگیاہے۔اس فلم میں سینئر اداکار شاہد بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فلم کی تمام ترشوٹنگ لاہور میں کی جائے گی جس کیلئے لوکیشنز کے انتخاب کا کام مکمل کرلیاگیاہے۔فلم ”چاندچہرہ“کو آئندہ برس سینما گھروں کی زینت بنایاجائے گا ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اس فلم کو شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملے گی۔

مزید :

کلچر -