والدہ میری بہترین دوست ہیں،گلوکار عاصم اظہر

  والدہ میری بہترین دوست ہیں،گلوکار عاصم اظہر

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ والدہ ان کی بہترین دوست ہیں۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ اداکارہ گل رعنا نے اپنے خاندان کی مرضی کے بغیر والد موسیقار اظہر حیسن سے شادی کی اور یہ والدکی دوسری شادی تھی، لیکن ان کے والدین ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ عرصہ نہ چل سکے اور ان میں علیحدگی ہو گئی۔

۔انہوں نے بتاتا کہ ان کے اپنی سوتیلی والدہ اوربہن کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں جس پر اکثر شوبز کے لوگ چونک جاتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ والدہ نے ان کی خاطر بہت قربانیاں دیں ہیں جس کی وہ قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی وراثتی طور پر ملی۔

مزید :

کلچر -