انسداد کورونا وباء کیلئے موثر اقدامات ناگزیر، پاکستان میں جولائی تک متاثرین کی تعداد 2لاکھ تک پہنچنے کا خطرہ: عالمی ادارہ صحت

انسداد کورونا وباء کیلئے موثر اقدامات ناگزیر، پاکستان میں جولائی تک متاثرین ...

  

اسلام آباد (مانٹیرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جولائی کے وسط تک کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے زا ئد ہوسکتی ہے،سندھ اورپنجاب زیادہ متاثرہ صوبوں میں شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس پاکستان کے 115 اضلاع میں پھیل چکا ہے، اگر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے، سندھ اورپنجاب زیادہ متاثرہ صوبوں میں شامل ہیں۔ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ پاکستان میں صحت کا نظام پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے، اور کورونا نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، کورونا وائرس کے مقابلے کیلئے قومی سطح پرمربوط حکمت عملی اپنانی ہو گی جبکہ ”کووڈ ا۔19 رسپانس پلان“ پاکستان کی حکومت، اقوام متحدہ اوراس کے شراکت داروں کی مشترکہ حکمت عملی پر منحصر ہے۔

عالمی ادارہ صحت

مزید :

صفحہ اول -