کورونا کیخلاف اقدامات، یورپی یونین کا پاکستان کیلئے 2ارب روپے کی امداد کا اعلان

کورونا کیخلاف اقدامات، یورپی یونین کا پاکستان کیلئے 2ارب روپے کی امداد کا ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کے کورونا سے نمٹنے کیلئے رسپانس پلان کیلئے 2 ارب روپے کی گرانٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔یورپی یونین کے سفیر انڈروکا کمینار کے مطابق پاکستان کی کوویڈ 19 سے نمٹنے کیلئے کی گئی کوششوں اور رسپانس پلان کو سراہتے ہیں۔ یورپی یونین نے پاکستان کے کویڈ 19 رسپانس پلان کی مد میں 2 ارب پاکستانی روپے کی فلاحی امداد مختص کی ہے۔ یورپی یونین 2 ارب روپے مختلف گرانٹس کی صورت میں دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مالی مدد سے معاشرے کے کمزور طبقات کیلئے طبی سامان اور کورونا سے متعلق آگاہی فراہم کرنا شامل ہے۔ جبکہ کورونا کو شکست دینے کیلئے دنیا کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔

یورپی یونین امداد

مزید :

صفحہ اول -