ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو 1.70ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو 1.70ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی

  

اسلام آباد (آئی این پی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو رواں برس کے آخر تک ایک ارب 70 کروڑ ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی کرا دی،ایشیائی ترقیاتی بینک 80 کروڑ ڈالر کی بجٹ سپورٹ رواں سال جون تک منظور کرے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا رسپا نس کیلئے 1.7 ارب ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ایشیائی ترقیاتی بینک 80 کروڑ ڈالر کی بجٹ سپورٹ رواں سال جون تک منظو ر کریگا جبکہ 90 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط دسمبر 2020 تک فراہم کی جائیگی۔ پاکستان کو بجٹ سپورٹ پروگرام کے تحت رقم خصوصی رعایتی بنیا د وں پر دی جائے گی۔واضح رہے پاکستان کو 2 روز قبل آئی ایم ایف سے بھی ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت 1.39 ار ب ڈالر ملے ہیں۔ پاکستان یہ فنڈ کورونا کے اثرات سے نمٹنے کیلئے استعمال کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک

مزید :

صفحہ اول -