شوگر انکوائری کمیشن کو فرانزک رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید 2ہفتے کی مہلت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی سکینڈل پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کا فرانزک کرنے والے انکوائری کمیشن کو فرانزک آڈٹ رپورٹ وزیراعظم کو جمع کرانے کیلئے مزید 2 ہفتوں کا وقت مل گیا۔ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن کے سربراہ واجد ضیاء نے 2 ہفتے کی مہلت مانگی تھی جس پر انہیں مہلت دے دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیشن کی فرانزک رپورٹ اب 9 مئی کو وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق گھوٹکی میں واقع ایک شوگر مل کی تحقیق کرنے والی ٹیم میں 2 مزید افسر شامل کیے گئے ہیں اور یہ ٹیم اگلے ہفتے دوبارہ گھوٹکی میں واقع الائنس شوگر مل کا دورہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان اور ارسلان وٹو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
مہلت