اپوزیشن کا دل او ر نیت صاف نہیں، مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں: فردوس عاشق

  اپوزیشن کا دل او ر نیت صاف نہیں، مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں: فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں، اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں، اپوزیشن ہر پل چاہتی ہے عمران خان ناکام ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن اسمبلی اجلاس بلا کر ایک طرف لاک ڈاؤن سے فرار جبکہ دوسری طرف اس کا بھرپور نفاذ چاہ رہی ہے، نیب بلائے تو سماجی فاصلوں کی پرواہ جبکہ دوسری جانب لاپرواہی کیلئے بے قرارہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں،اپوزیشن عمران خان اور نیب پر برس رہی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ہمت اور جدوجہد مسلسل سے ناقدین کو ہمیشہ غلط ثابت کیا۔علاوہ ازیں اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوٹیوب چینلز کے مالکان کی رجسٹریشن کیلیے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈیسک فعال کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یوٹیوب چینلز حکومت کے ساتھ مل کر وائرس سے متعلق آگاہی اشتہارات نشر کرسکتے ہیں۔اس امر کی انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یوٹیوب چینلز چلانے والے کورونا وائرس کے بارے میں معلومات اور آگاہی پھیلانے کے لیے پاکستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اندراج کرسکتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے سے فعال یوٹیوب چینلز کے مالکان رجسٹریشن کے لیے پی آئی ڈی سے رابطہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد یوٹیوب کے بہتر استعمال سے واقف ہے تاہم انفارمیشن اکیڈی کے ذریعے انہیں بنیادی ٹریننگ بھی دی جائے گی تاکہ وہ اپنے لیے مالی وسائل پید اکرسکیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت یوٹیوب چینلز کے مالکان وزارت اطلاعات سے منظوری حاصل کرسکتے ہیں اور وائر س سے متاثر ہونے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے افراد مشکل وقت میں آمدنی حاصل کرسکیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوٹیوب سے متعلق لائن آف ایکشن یا ایس او پیز تیار کریں گے اور یوٹیوب چینلز کو رجسٹرڈ کرکے ان کے مالکان کو میرٹ کی بنیاد پر پی آئی ڈی میں اندراج کرکے کارڈ جاری کریں گے۔
فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -