کورونا سے نمٹنے کیلئے چین سے مزید طبی سامان، ڈاکٹرزپاکستان پہنچ گئے

  کورونا سے نمٹنے کیلئے چین سے مزید طبی سامان، ڈاکٹرزپاکستان پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے چینی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم طبی سازو سامان کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق چین کے 10 رکنی طبی ماہرین پر مشتمل ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم جنرل ہوانگ کی سربراہی میں خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچی۔طبی ماہرین ماسک، گلوز، سینی ٹائزر، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی لباس پر مشتمل سامان بھی ساتھ لائے ہیں، سامان کوسپرے کے بعد جہاز سے اتارا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طبی ماہرین پاکستانی ڈاکٹرز کی مدد کے لیے پاکستان پہنچے ہیں، اس سے قبل 16 چینی ڈاکٹر پاکستان سے دس اپریل کو واپس گئے تھے۔
چینی ڈاکٹرز

مزید :

صفحہ اول -