امریکہ نے پاکستان کو وینٹی لیٹرزدینے کی اپیل منظور کر لی،جلد فراہمی متوقع

امریکہ نے پاکستان کو وینٹی لیٹرزدینے کی اپیل منظور کر لی،جلد فراہمی متوقع

  

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ان سے کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرز بھیجنے کی در خواست کی ہے جسے انہوں نے منظور کر لیا ہے۔عالمی وباء کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی دنیا کے متعدد رہنماؤں سے گفتگو ہوئی،جنہیں وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت ہے اور میں نے انہیں یقین دہانی کروائی واشنگٹن انکی ضرور ت پوری کرنے میں مدد کرے گا۔ پاکستان سے بات ہوئی وہ کچھ وینٹی لیٹرز حاصل کرنا چاہتے ہیں، جوہم انہیں دینے جارہے ہیں۔دوران گفتگو امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی جتنے رہنماؤں سے بات ہوئی،انہوں نے مجھ سے ایک بات کی کہ آپ وینٹی لیٹرز کا مسئلہ حل کریں کیونکہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔خیال رہے دوماہ قبل جب کورونا وائرس کی وبا پھیلی تو امریکہ کے پاس بڑھتی ہوئی طلب کے حساب سے کافی وینٹی لیٹرز نہیں تھے۔امریکہ کی 50 ریاستوں میں زیادہ تر کے گورنروں نے غیر ملکی مینوفیکچررز سے سانس لینے میں مدد فراہم کرنیوالی یہ مشین خریدنے میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کی۔امریکی صدر نے بتایا اب ہم لاکھوں وینٹی لیٹرز بنا رہے ہیں،500 میکسیکو، مزید 500 فرانس کو بھیج رہے ہیں ساتھ ہی ہم کچھ اسپین اور کچھ وینٹی لیٹرز اٹلی کو بھیج رہے ہیں۔

وینٹی لیٹر فراہمی

مزید :

صفحہ اول -