سمارٹ لاک ڈاؤن کاآغاز، سماجی فاصلہ، حفاظتی انتظامات کی پرواہ کئے بغیر عوام کا بازاروں میں رش

سمارٹ لاک ڈاؤن کاآغاز، سماجی فاصلہ، حفاظتی انتظامات کی پرواہ کئے بغیر عوام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر+ خبرنگار)سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغا زہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کے بغیر ہی گھروں سے باہر خریداری کیلئے نکل آئی۔شہریوں کی جانب سے حفاظتی انتظامات کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیاگیا ہے جس کے باعث کورونا کے پھیلاؤکے خطرہ پر گہری تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی گزشتہ روز شہر میں خریداری کا زبردست رش دیکھنے میں آیا۔ شہریوں نے گھروں میں قیام اور سماجی فاصلوں ایسے اصولوں کو مکمل نظرانداز کر دیا۔ شہریوں کا سڑکوں، چوراہوں اور مارکیٹوں سمیت بازاروں میں اچانک رش بڑھ گیا جس پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی بے بس دکھائی دی۔ ادھر پولیس نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اور سیکیورٹی کے حوالے سے پٹرولنگ کو بڑھادیا ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ شہریوں نے رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ایس او پیز کو نظرانداز کر دیا ہے اوروہ گھروں سے نکل آئے ہیں جو کہ تشویشناک ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ سماجی فاصلے کو یقینی بناتے ہوئے بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، حکومتی احکامات پر عملدرآمد کریں۔
بازاروں میں رش

مزید :

صفحہ اول -