مولانا طارق جمیل کی میڈیا سے متعلق اپنے الفاظ پر معذرت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے متعلق اپنے الفاظ پر معذرت کر لی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت کورونا ریلیف فنڈ ٹیلی تھون میں مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے متعلق کہا تھا کہ سب سے زیادہ جھوٹ میڈیا پر بولا جاتا ہے جس پر سینئر صحافی حامد میر نے بھی اپنے پروگرام میں یہ معاملہ اٹھایا تھا۔تاہم مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے متعلق الفاظ پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی ہوگئی، معذرت چاہتا ہوں، دنیا میں کوئی انسان خطا سے پاک نہیں۔انہوں نے کہا کہ حامد میراور دیگرمیڈیا کے لوگوں سے معذرت چاہتا ہوں،کوئی دلیل نہیں، مجھ سے غلطی ہوئی لیکن چینل پر جھوٹ سے متعلق بات کس نے کہی نہیں بتاسکتا، یہ معاملہ ذاتی ہے۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ حلفیہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ بات ٹاپ 10 میں سے ایک نے کہی، نام نہ بتانے پر معذرت قبول کریں۔
معذرت