مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں 2نوجوان شہید، عوام سراپا احتجاج

  مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں 2نوجوان شہید، عوام سراپا ...

  

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے، فورسز کی چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کیساتھ ساتھ خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی گئی، بزرگوں تک کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بچوں کو ہراساں کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے شرپسندوں کی گرفتاری کے نام پر نام نہاد آپریشن کے دوران گولیاں مار کر دو نوجوانوں کو شہید کردیا گیا اور روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل عمد کو مقابلہ ظاہر کرنے کی ناکام کی کو شش کی تاہم علاقہ مکینوں نے بھانڈاپھوڑ دیا۔بے گناہ، نہتے اور معصوم نوجوانوں کی شہادت پر اہل خانہ اور علاقہ مکین بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اور شاہراہ بلاک کرکے احتجاج کیا جس کے دوران بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -