انسداد کورونا اقداما ت، صدر ٹرمپ نے پانچ کھرب ڈالر کے چوتھے ریلیف پیکیج پر دستخط کر دیئے

  انسداد کورونا اقداما ت، صدر ٹرمپ نے پانچ کھرب ڈالر کے چوتھے ریلیف پیکیج پر ...

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کرونا وائرس کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تقریباً پانچ کھرب ڈالر کے چوتھے ریلیف پیکیج پر دستخط کر دیئے ہیں قبل ازیں کانگریس کے دونوں ایوانوں نے خلاف معمول ”سماجی فاصلے“ کی احتیاط قائم رکھتے ہوئے اپنے اجلاسوں میں تقریباً اتفاق رائے سے یہ بل منظور کیا تھا اس چوتھے پیکیج کے بعد کانگریس کی طرف سے کرونا وائرس کے حوالے سے 24 کھرب ڈدالر کا فنڈ فراہم کر دیا گیا ہے 584 ارب ڈالر کا موجودہ پیکیج کا زیادہ تر حصہ چھوٹے کارباروں اور ہسپتالوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے استعمال ہو گا کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں امریکی بے روزگار ہو گئے ہیں اور اب تک دو کروڑ 60 لاکھ سے زائد امریکیوں نے بے روزگاری الاؤنس کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں موجودہ پیکیج میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کیلئے 250 ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے جس سے وہ تنخواہیں، کرایہ وغیرہ ادا کر سکیں گے یہ رقم آسان قرضہ شمار ہو گی لیکن جو ادارے اپنے ملازمین کو فارغ نہیں کریں گے اور انہیں بدستور تنخواہ دینے پر آماہ ہوں گے ان کا قرضہ معاف کر دیا جائے گا پیکیج میں ہسپتالوں میں سہولتیں فراہم کیلئے مزید ایک سو ارب ڈالر دیئے جا رہے ہیں چھوٹے بنکوں کو قرضے جاری کرنے کیلئے 60 ارب ڈالر کی رقم بھی اس پیکیج میں شامل ہے اس دوران پہلے ریلیف پیکیجز کے مطابق عام شہریوں کو رقم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

ٹرمپ دستخط

مزید :

صفحہ اول -