رمضان المبارک کی آمد پر سبزی، پھل سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

  رمضان المبارک کی آمد پر سبزی، پھل سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک سے قبل مہنگائی میں اضافہ ہو گیا۔ ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں آلو ساڑھے 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا، پیاز ساڑھے 4 روپے اور مرغی 7 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق لہسن 7 روپے فی کلو اور کیلے 4 روپے فی درجن مہنگے ہوئے، حالیہ ہفتے میں بکرے اور گائے کا گوشت مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں دہی، تازہ دودھ اور چاول بھی مہنگے ہوئے۔رواں ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ٹماٹر 2 روپے فی کلو، انڈے 6 روپے فی درجن سستے ہوئے۔ دال چنا 5 روپے اور دال مسور 3 روپے فی کلو سستی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 11 روپے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 4 روپے سستا ہوا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، حالیہ ہفتے میں 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اشیائے خورونوش

مزید :

صفحہ اول -