پاکستان میں صحت کا نظام کورونا وائرس کا سامنا نہیں کرسکتا، بلاول بھٹو

  پاکستان میں صحت کا نظام کورونا وائرس کا سامنا نہیں کرسکتا، بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاہے کہ پاکستان میں صحت کا نظام کورونا وائرس کا سامنا نہیں کرسکتا۔ وائرس سے لڑنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے۔ایک خصوصی انٹرویومیں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان میں حکمران ناکام ہوچکے ہیں۔ لوگ لاک ڈاؤن پر عمل کررہے تھے لیکن سرکاری ٹی وی پر وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن نہیں ہونا چاہیے۔ یہ قیادت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ وقت اپنی سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ ڈاکٹرز اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والوں کے مشوروں پر عمل کرنے کا ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی سے پشاور تک ڈاکٹرز اور عملہ احتجاج کر رہا ہے کہ انہیں کورونا سے بچا کی کٹس دی جائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عالمی بینک کے مطابق پاکستانی معیشت بحران کا شکار ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صحت کا نظام کورونا وائرس کا سامنا نہیں کرسکتا۔ ہمیں کورونا سے لڑنے کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے۔ ایک سوال پر بلاول کا کہنا تھاکہ وہ خاندان کے ساتھ گھر پر رہیں گے اور رمضان گھر میں ہی گزاریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -