لیگی رہنما ماہ رمضان میں غرباء کیلئے افطار کا اہتمام کریں،مریم نواز

لیگی رہنما ماہ رمضان میں غرباء کیلئے افطار کا اہتمام کریں،مریم نواز

  

رائیونڈ(یواین پی) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما ونائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن سے عوام گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے ہیں جس سے بیروزگاری بڑھ گئی ہے اور غریب متوسط طبقہ اس سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ماہ رمضان المبارک بابرکت مہینہ، مسلم لیگ(ن) کے عوامی نمائندگان افطار دستر خوان کا اہتمام کریں اور روزہ داروں کو افطار کر وائیں اور نیکیاں بھی کمائیں۔انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے حلقے کی عوام کی امداد کو بھی یقینی بنائیں۔ احساس کفالت کی تقسیم پر سینکڑوں خواتین جمع ہو سکتی ہیں تو افطار دستر خوان بھی لگایا جا سکتا ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا اور نہ ہی تنہا چھوڑ یں گے میاں نواز شریف اس وقت علالت میں بیرون ملک زیر علاج ہیں، جلد صحت یاب ہوکر ہمارے درمیان ہونگے۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -