رمضان المبارک میں اجتماعی عبادات نہ ہونے پر افسوس، شاہ سلمان

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ان حالات میں رمضان المبارک کی آمد کے باعث تکلیف اور اجتماعی عبادات نہ ہونے پر افسوس ہے۔رمضان المبارک کی آمد پر جاری بیان میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔اپنے بیان میں شاہ سلمان نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال پر قابو پانے کے لیے سخت محنت پر زور دیا۔سعودی فرماں روا نے کورونا وائرس کی وجہ سے رمضان المبارک میں عبادات میں پیش آنے والی مشکلات پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں رمضان المبارک کی آمد باعث تکلیف ہے، ان حالات نے ہمیں اجتماعی عبادات، نمازوں، تراویح اور خدا کے گھر میں قیام اللیل سے روک دیا ہے۔سعودی فرماں روا نے مزید کہا کہ تمام حفاظتی اقدامات انسانی جانوں کو بچانے اور وائرس میں مبتلا ہونے سے روکنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

شاہ سلمان

مزید :

صفحہ اول -